انتخابی اصلاحات ایکٹ، شیخ رشید کے وکیل کی استدعا مسترد

انتخابی اصلاحات ایکٹ، شیخ رشید کے وکیل کی استدعا مسترد

اسلام آباد: انتخابی اصلاحات ایکٹ کے خلاف درخواستوں کی سماعت میں سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرنے سے متعلق شیخ رشید کے وکیل کی استدعا مسترد کر دی۔

چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ قانون سازی کی سپریم باڈی ہے۔ درخواست گزار کہتے ہیں پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قانون کو کالعدم قراردے دیں یبکغ ہم نے قانون کے مطابق چلنا ہے۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہو گا کیس دائر ہو اور نوٹس جاری کر دیں۔ قوانین کالعدم قرار دینے والے عدالتی فیصلوں کی نظیر بتائیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت نوٹس جاری کرے اور چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ نوٹس کا کیس بنائیں پھر ہی نوٹس جاری کرینگے۔ دوسری جانب نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کے خلاف عمران خان سمیت 13 افراد نے درخواست دی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں