محرم کے بغیر حج پر جائیں گی1320خواتین

محرم کے بغیر حج پر جائیں گی1320خواتین

نئی دہلی:مرکزی حج کمیٹی کے مطابق امسال حج کیلئے 370000درخواستیں موصول ہوئیں جن میں 1320خواتین نے درخواست جمع کروائیں جو محرم کے بغیر حج پر جانے کیلئے تیار ہیں۔

کمیٹی نے ان تمام حواتین کی درخواستوں کو قبول کرلیا ۔ نئی حج پالیسی کے تحت 45سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کے حج پر جانے کیلئے محرم کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔ محرم وہ شخص ہوتا ہے جس سے خاتون کی شادی نہیں ہوسکتی، یعنی ، بیٹا، باپ، اور حقیقی بھائی۔

محرم کی وجہ سے پہلے کئی خواتین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور بعض مرتبہ اخراجات اور دیگر انتظامات کے باوجود صرف اس پابندی کی وجہ سے حج پر نہیں جاسکتی تھیں۔

چیف ایگزیکٹیو افسر مقصود احمد خان نے بتایا کہ اس مرتبہ 370000افراد نے درخواستیں جمع کروائیں جن میں سب سے زیادہ 67000درخواستیں کیرالہ سے موصول ہوئیں ۔ محرم کے بغیر حج پر جانے کیلئے سب سے زیادہ (1100) کیرالہ کی خواتین نے درخواستیں دیں۔