شریف برادران سعودی عرب کیوں گئے ہیں وقت ہی بتائے گا، آصف زرداری

شریف برادران سعودی عرب کیوں گئے ہیں وقت ہی بتائے گا، آصف زرداری

لاہور: شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سعودی عرب میں کیا چل رہا ہے اس کا نہیں پتا لیکن میاں برادران کی سعودی عرب میں موجودگی سے متعلق کئی افواہیں ہیں۔ شریف برادران سعودی عرب کیوں گئے ہیں وقت ہی بتائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جس زمانے میں این آراوہوا اس زمانے میں جیل میں تھا اور اس وقت افواہ یہ بھی ہے کہ سعودی عرب میں این آر او کی بات چل رہی ہے لیکن سعودی شہزادے نے کرپشن کے معاملے پر کافی لوگوں کو پکڑا ہے جبکہ سعودی عرب اسلامی دنیا کا اہم ملک ہے اور خادم الحرمین شریفین کا احترام کرتے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا ہوسکتا ہے کہ سعودی عرب کے اپنے معاملات ہوں لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت میں سعودی عرب کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔

انہوں نے نیب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا نیب نے سندھ میں ہمیشہ ظلم کیا ہے اور نیب کے پاس کون سا آلہ ہے کہ پانی کی لائننگ کو چیک کریں۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج میں شرکت سے متعلق پارٹی جو فیصلہ کرے وہ کیا جائے گا تاہم ڈاکٹر طاہرالقادری کی شکل میں نوابزادہ نصراللہ کی کمی پوری

سابق صدر آصف علی زرداری نے پرویز مشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا مشرف صاحب وہاں ناچ سکتے ہیں اگر ان میں اتنا دم ہے تو واپس پاکستان آ جائیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں