حسن علی کی سال 2017 کے شروع میں ریکنگ کیا تھی اور اب کیا ہے؟ جان کر آپ کو پاکستانی ہونے پر فخر ہو گا!

حسن علی کی سال 2017 کے شروع میں ریکنگ کیا تھی اور اب کیا ہے؟ جان کر آپ کو پاکستانی ہونے پر فخر ہو گا!

لاہور: چیمپینز ٹرافی اور قومی کرکٹ ٹیم میں اپنی کارکردگی کا لوہا منوانے والے قومی فاسٹ باؤلر حسن علی ان دنوں عروج پر ہیں ۔ جن کی تعریف غیر ملکی کرکٹرز بھی کرتے ہیں ۔سال 2017 حسن علی کیلئے ایک کامیاب سال رہا جس میں انہوں نے اپنی کاکردگی سے سب کو متاثر کیا اور اسی وجہ سے وہآئی سی سی ون ڈے ریکنگ میں دنیا کے نمبر ایک پر براجمان ہیں۔

جب سال 2017 شروع ہوا تو حسن علی ون ڈے ریکنگ میں 86 ویں نمبر پر تھے لیکن اب ان کا نمبر ایک ہے ۔

آئی سی سی کی فہرست میں جنوبی افریقہ کے عمران طاہر دوسرے، بھارت کے جسپریت بمرا تیسرے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ چوتھے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پانچویں، جنوبی افریقہ کا گیسو ربادا چھٹے، آسٹریلیا کے مچل سٹارک ساتویں، افغانستان کے راشد خان آٹھویں، انگلینڈ کے لائم پلنکٹ نویں اور آسٹریلیا کے مچل سینٹنر دسویں نمبر پر ہیں۔