شمالی کوریا کے معاملے پر چین سے سختی کر سکتے ہیں، امریکا

شمالی کوریا کے معاملے پر چین سے سختی کر سکتے ہیں، امریکا

نیویارک: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ اگر چین نے شمالی کوریا  پر  دباؤ  نہ  بڑھایا  تو  وہ  اْس کے ساتھ  زیادہ سخت رویہ اپنانے کے لئے  تیار ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز  نیو یارک ٹائمز کو  دیئے گئے ایک انٹرویو  میں کہا  کہ اْنہوں نے چین کے صدر شی جِن پِنگ کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کیے ہیں لیکن اْنہوں نے چینی بحری جہازوں کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات شمالی کوریائی بوٹس پر منتقل کرنے کی اطلاعات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی اِس طرح شمالی کوریا منتقلی پیانگ یانگ کے جوہری اور میزائل منصوبوں کے سبب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ قراردادوں کی خلاف ورزی ہو  گی۔