فلسطین نے امریکہ میں اپنے سفارتکار کو مشاورت کے لیے واپس بلالیا

فلسطین نے امریکہ میں اپنے سفارتکار کو مشاورت کے لیے واپس بلالیا

یروشلم: فلسطین نے امریکہ میں اپنے سفارتکار کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا.

ایرانی خبر رساں اداریکے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس شہر کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے چند ہفتوں بعد فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی پی ایل او کے امریکہ میں سفارتکار حسام کو واپس بلا لیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے پر فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا تھا کہ وہ امریکہ کی جانب سے کسی بھی امن منصوبے کو تسلیم نہیں کریں گے۔

دوسری جانب امریکی فیصلے کے خلاف پوری دنیا میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ غزہ پٹی میں اسرائیلی جارحیت سے اب تک 13 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

امریکی فیصلے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھاری اکثریت سے قرارداد منظور کی جس میں امریکہ سے اپنے فیصلے کو منسوخ کرنے کو کہا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں