پاکستان سے انسانی تاریخ کی لاکھوں سال پرانی کھوپڑی کی دیافت

پاکستان سے انسانی تاریخ کی لاکھوں سال پرانی کھوپڑی کی دیافت

اسلام آباد:پاکستان میں ناپید جانور کی 33 لاکھ سال پرانی کھوپڑی کی دریافت نے ہلچل مچادی۔


تفصیلات کے مطابق وہاوہ کے علاقے تتروٹ سے 33 لاکھ سال پرانے انتھریکو تھیریڈ خاندان کی کھوپڑی دریافت ہوئی ہے۔ ناپید جانور کی کھوپڑی وہیل اوردریائی گھوڑے سے مشابہت رکھتی ہے۔ کھوپڑی کا وزن دس کلو اور لمبائی ایک فٹ ہے۔پنجاب یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی کے ریسرچ اسکالر غیور عباس اور مقامی فیلڈ گائیڈ چوہدری عابد حسین اور مہتاب خان نے تحقیق کے دوران یہ کھوپڑی دریافت کی۔


تحقیق کے مطابق یہ جانور ارتقائی طور پر وہیل اور دریائی گھوڑے کے قریب ہے اور اس وقت نا پید ہوچکا ہے، جبکہ اس فوسل پر پنجاب یونیورسٹی میں مزید ریسرچ کی جائے گی۔واضح رہے کہ ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے اس نواحی علاقے میں پہلے بھی بہت سے ناپید جانوروں کی باقیات دریافت ہوچکی ہیں۔