سائبیریا کی یخ ہوائیں پاکستان میں داخل ہونے سے سردی شروع

سائبیریا کی یخ ہوائیں پاکستان میں داخل ہونے سے سردی شروع


لاہور : سائبیریا کی یخ بستہ برفانی ہو اؤں کا رخ پاکستان کے میدانی علاقوں کی طرف ہو جانے سے رات کے وقت کڑاکے کی سردی شروع ہوگئی ہے۔ درجہ حرارت 13 سے 6 سینٹی گریڈ تک گر گیاہے۔


محکمہ موسمیات کے مطا بق چشتیاں اور نواحی علاقوں میں آئندہ پندرہ دنوں کے دوران رات کے وقت درجہ حررات پانچ سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ دن کو درجہ حرارت 20 سے 16 سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ظاہر کی ہے ۔ محکمہ صحت کے حکام نے موٹر سائیکل سواروں سے کہا ہے کہ دوران سفر ہیلمٹ ، جیکٹ اور گلوز کا استعمال کرکے جسم کو سردی لگنے سے بچائیں اور بلاوجہ رات کے وقت گھروں سے باہرنہ نکلیں جبکہ گھروں میں گیس ہیٹر اور کوئلے کی انگیٹھی کا استعمال کرنے کی بجائے گرم کپڑے استعمال کریں ۔


نئے سال 2018 کے پہلے ماہ جنوری میں سردی عروج پر ہوگی لہذا بچوں اور بزرگوں کو سردی سے بچائیں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں سرکاری ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔