رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا

رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا

کراچی: پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو   گرفتار  کر لیا۔ یہ ملزمان مختلف جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

کلفٹن کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیصل رضا خان کو گرفتار کیا جس کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم لندن سے ہے ملزم ٹارگٹ کلنگ سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے گزری اور بہادر آباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عبدالشکور عرف عبداللہ اور محمد غلام سرور کو گرفتار کیا ۔ ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

عید گاہ اور گزری کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد الطاف خان عرف الطاف قائمخانی اور زاہد علی خان عرف اندھا کو گرفتار کیا ۔ ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ شاہراہ فیصل نور جہاں کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شیخ محمد حذیفہ کو گرفتار کیا۔ ملزم بھتہ خوری سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ۔

عوامی کالونی ، گڈاپ اور گلشن معمار کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان شاہد حسین ، گلزار احمد ، سلیم ، یوسف اور توفیق کو گرفتار کیا۔ ملزمان گٹکا اور ماوا تیار کرنے سمیت علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں ۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ، ایمونیشن ، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں