عمران خان پیٹرول کی نئی قیمتوں کیخلاف میدان میں آگئے

عمران خان پیٹرول کی نئی قیمتوں کیخلاف میدان میں آگئے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف میدان میں آگئے ۔ ان کا کہناہے حکومت کا غریب عوام پر پیٹر ول بم گرانا شرمناک ہے۔
ٹوئٹر پر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ اس مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا ،حکومت کا غریب عوام پر پیٹر ول بم گرانا شرمناک ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت منی لانڈرنگ بھی نہیں روک رہی ٹیکس اصلاحات کے بجائے عوام پر مسلسل بوجھ ڈال رہی ہے

db28707969719edaffb3f6e31ae13981


واضح رہے حکومت نے یکم جنوری سے پیٹرول 4.06،مٹی کا تیل3.96اور لائٹ ڈیزل 6.25روپے مہنگا کردیا ہے۔