دنیا میں ہر جگہ روسی فوج جانے کو تیار ہے: پیوٹن

دنیا میں ہر جگہ روسی فوج جانے کو تیار ہے: پیوٹن

ماسکو: روس کے صدر ولادی میرپیوٹن نے کہا کہ شام میں دہشتگردوں سے مقابلے کی ضرورت پڑی تو ہم ان سے مقابلہ کرنے کے لئے ہر وقت اور ہر جگہ تیار ہیں۔

خبر رساں ادارے اسپوٹنیک کا کہنا ہے کہ روس کے صدر ولادی میرپیوٹن نے پارلیمینٹ کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے شام کے بارے میں اپنے بیانات دیئے ہیں مگر میں اپنی بات کو دہرانا نہیں چاہتا کیونکہ آپ لوگ میرے ارادے سے با خبر ہیں، آج شام میں روس کے وسیع پیمانے پر ہتھیاروں کی زیادہ ضرورت نہیں ہے لیکن پھر اگر ہمیں پوری دنیا کہیں بھی بالخصوص شام میں دہشتگردوں سے مقابلے کی ضرورت پڑی تو ہم ان سے مقابلہ کرنے کے لئے ہر وقت اور ہر جگہ تیار ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ روس شام کی حکومت کو اسلحہ کی فراہمی سمیت اس ملک کے فوجی اہلکاروں کو تربیت دینے میں اپنے وعدے پر عملدرآمد کرے گا۔