پاکستان سمیت دنیا بھر میں نیو ایئر کا شاندار استقبال، شہر، شہر جشن کا سماں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں نیو ایئر کا شاندار استقبال، شہر، شہر جشن کا سماں
کیپشن: آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر سڈنی میں اس موقع پر کی گئی آتش بازی کو لاکھوں افراد نے دیکھا۔۔۔۔۔۔فوٹو/ فیس بُک

لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں نئے سال کا شاندار طریقے سے استقبال کیا گیا۔ شہر، شہر جشن کا سماں رہا۔ کراچی اور لاہور کی سڑکوں پر خوب ہلہ گلہ رہا۔نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، ہانگ کانگ اور شمالی کوریا سمیت کئی ممالک میں سال نو کو بھرپور ویلکم کیا گیا۔ سکائی ٹاور، سڈنی اور وکٹوریہ ہاربر پر شاندار آتش بازی، آسمان رنگ و نور میں نہا گیا۔

c0b513464e1cc01057e102af02e871d9

سب سے پہلے ساموآ جزائر پر سال نو منایا گیا۔ آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر سڈنی میں اس موقع پر کی گئی آتش بازی کو لاکھوں افراد نے دیکھا۔

نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلوی شہر سڈنی میں نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا۔ سڈنی کی بندرگاہ پر آتش بازی کے دوران پیرو ٹیکنک کا استعمال کیا گیا۔ آتش بازی دیکھنے کے لیے سڈنی ہاربر برج اور اس کے اردگرد لاکھوں شہری موجود تھے۔

 

ادھر انڈونیشیا میں 500 جوڑوں نے شادی کے بندھن میں بندھتے ہوئے سال نو کا استقبال کیا۔ اجتماعی شادی کی یہ تقریب حکومت کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔

اس موقع پر سونامی میں ہلاک ہونے والوں کے احترام میں آتش بازی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔ اسی طرح سونامی سے متاثر ہونے والے کئی علاقوں میں سال نو کی کوئی بھی تقریب منقعد نہیں ہوئی۔ بائیس دسمبر کے اس قدرتی آفت مں چار سو سے زائد ہلاکیتں ہوئی تھیں۔

جاپان میں گھنٹیاں بجا کر 2019ء کو خوش آمدید کہا گیا۔ ساموآ جزائر سے شروع ہونے والی سال نو کی تقریبات ساموآ میں ہی ختم ہوں گی کیونکہ جنوبی بحراکاہل کی یہ خصوصیت ہے کہ یہاں دو مرتبہ نئے سال کا استقبال کیا جا سکتا ہے۔ ساموآ سے تقریباً ڈیڑھ سو کلومیٹر مشرق کی جانب امریکی ساموآ واقع ہے۔ یہاں کے رہائشی دنیا بھر میں سب سے آخر میں 2019ء کو خوش آمدید کہیں گے۔