آنے والا نیا سال پاکستان کی ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے:شاہد آفریدی

آنے والا نیا سال پاکستان کی ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے:شاہد آفریدی
کیپشن: تصویر بشکریہ فیس بک

لاہور:پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور شاہد آفریدی نے بھی سال نو کی مبارکباد پر پیغام جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت شائقین کرکٹ کے دلوں پر راج کرنے والے اور بو بوم کے لقب سے شہر ت حاصل کرنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے 2019 ءکی آمد کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستانیوں کو سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا ہے۔

شاہد آفریدی  نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ’پاکستان کے تمام ادارے یک جسم ہو کر ملک کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں، وہ دن دور نہیں جب ہم اپنی مشکلات سے فتح یاب ہوکر نکلیں گے۔

آنے والا نیا سال پاکستان کی ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، آئیے ہم سب ملکر اس کی بہتری کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔پاکستان زندہ باد!‘