لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس نے حلف اٹھا لیا

 لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس نے حلف اٹھا لیا
کیپشن: جسٹس سردار شمیم احمد خان لاہور ہائی کورٹ کے 48ویں چیف جسٹس ہیں۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: جسٹس سردار محمد شمیم خان نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ان سے حلف لیا۔نئے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم احمد خان کی حلف برداری کی سادہ مگر پُروقار تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت ہائیکورٹ کے جج صاحبان، اعلیٰ حکام اور سینئر وکلاء نے بھی شرکت کی۔

جسٹس سردار شمیم احمد خان لاہور ہائی کورٹ کے 48ویں چیف جسٹس ہیں۔ ان کے پیش روجسٹس محمد انوارالحق گزشتہ روز اپنےعہدے سے ریٹائر ہو گئے تھے۔