مکہ مکرمہ میں 17 منزلہ وقف ہوٹل تعمیر کیا جائےگا:سعودی عرب

مکہ مکرمہ میں 17 منزلہ وقف ہوٹل تعمیر کیا جائےگا:سعودی عرب
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

ریاض : سعودی رکن شوریٰ اور ہلال احمر کے سابق سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السویلم نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں 17 منزلہ وقف ہوٹل ٹاور تعمیر کیا جائےگا۔

سعودی ذرائع ابلاغ نے ڈاکٹر عبد الرحمن السویلم کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہوٹل پر 60 ملین ریال لاگت آئے گی۔ یہ لاگت پانڈا کے صارفین کے ان عطیات سے حاصل ہوگی جو انہوں نے سامان خریدتے وقت ہلالہ جات کی شکل میں پیش کئے تھے۔

السویلم کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر بہت پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ سعودی تجزیہ کار عبدالعزیز نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کارخیرکی اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض حضرات ہلالہ جات کو معمولی سمجھتے ہیں لیکن مکہ مکرمہ میں 17 منزلہ وقف ہوٹل منصوبے نے اسے غیرمعمولی ثابت کر دیا۔