بھارتی کرکٹر روہت شرما بیٹی کے باپ بن گئے،آسٹریلیا کیخلاف آخری ٹیسٹ سے باہر

بھارتی کرکٹر روہت شرما بیٹی کے باپ بن گئے،آسٹریلیا کیخلاف آخری ٹیسٹ سے باہر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر

میلبورن:مایہ ناز بھارتی بلے باز روہت شرما کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے جس کے باعث وہ آسٹریلیا کے خلاف شیڈول چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے البتہ ون ڈے سیریز سے قبل دوبارہ آسٹریلیا میں ٹیم جوائن کر لیں گے۔


بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے شروع ہو گا اور مہمان بھارتی ٹیم کو چار میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔ بھارتی ٹیم مینجمنٹ کے مطابق روہت شرما بیٹی کی پیدائش کے باعث واپس وطن لوٹ گئے ہیں۔

جس کی وجہ سے وہ آخری ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے تاہم وہ ون ڈے سیریز سے قبل دوبارہ آسٹریلیا میں ٹیم جوائن کر لیں گے، بھارت نے ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا اور توقع ہے کہ ہردیک پانڈیا کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جائے گا۔