سابق آرمی چیف راحیل شریف کی ورکروں کے ساتھ ملنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

سابق آرمی چیف راحیل شریف کی ورکروں کے ساتھ ملنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

جدہ : پاکستان کی ہر دل عزیز شخصیت سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف اپنے آرمی کے عہدہ سے سبکدوشی کے بعد آج کل اسلامی افواج کے ساتھ وابسطہ ہیں اور سعودی عرب میں قیام پذیر ہیں ۔


ان کی فین فاؤلنگ بھی دنیا بھر میں کافی زیادہ ہے ۔ تاہم وہ عہدہ سےسبکدوشی کے بعد 34ممالک کے اسلامی اتحاد ی افواج کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں ۔ 

وہ اس کے ساتھ کسی نہ کسی طرح اپنے چاہنے والوں کے ساتھ بھی جڑے رہتے ہیں جس کی ویڈیو ز یا خبریں سوشل میڈیا سمیت تما م بین الااقوامی میڈیا پر دکھائی دیتی رہتی ہیں ، 

گزشتہ روز سعودی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سابق آرمی چیف کو راہ چلتے اچانک گاڑی روک کر پاکستانی مزدوروں سے ملنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کے جذبہ حب الوطنی کو خؤب سراہا گیا ۔ 

ویڈیو میں ان کے ملنے کے مقام کا پتہ تو نہیں بتایا گیا تاہم ویڈیو اس کیپشن کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی کہ " سابق آرمی چیف پاکستانی ورکروں سے ملنے کے لیے اپنی گاڑی سے اتر کر آئے اور سب سے فرد اَََ فرداََ ملے "۔

ویڈیو دیکھ کر آپ بھی سابق آرمی چیف کے مداحوں میں شامل ہو جائیں گے ۔