عبدالرزاق داؤد کی کمپنی نے مہمند ڈیم کا ٹھیکہ حاصل کر لیا

عبدالرزاق داؤد کی کمپنی نے مہمند ڈیم کا ٹھیکہ حاصل کر لیا
کیپشن: عبدالرزاق داؤد ڈیسکون کے بانی ہیں تاہم وزیراعظم کا مشیر بننے کے بعد انہوں نے کمپنی کی چیئرمین شپ چھوڑ دی تھی۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: مہمند ڈیم کے ٹھیکے کی بولی میں ایف ڈبلیو او اور پاور چائنا نے بھی حصہ لیا تاہم ڈیسکون نے چینی کمپنی گھیزوبا کے ساتھ مل کر 309 ارب روپے کی کامیاب بولی دے کر ٹھیکہ اپنے نام کر لیا۔

عبدالرزاق داؤد ڈیسکون کے بانی ہیں تاہم وزیراعظم کا مشیر بننے کے بعد انہوں نے کمپنی کی چیئرمین شپ چھوڑ دی تھی۔ اب ان کے بیٹے تیمور داؤد ڈیسکون کے چیئرمین ہیں۔

مہمند ڈیم میں تین لاکھ کیوسک پانی ذخیرہ کرنے کے علاوہ 800 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہو گی۔ 2003 میں ڈیم کی تعمیر کی لاگت ایک ارب ڈالر تھی جو تاخیر کی وجہ سے اب بڑھ کر تین ارب ڈالر ہو گئی ہے۔ چیئرمین واپڈا کے مطابق ٹھیکے دار دس ہفتوں میں متعلقہ مشینری کے ساتھ ڈیم کی سائٹ پر آ جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی مصروفیت کی وجہ سے مہمند ڈیم کی کل ہونے والی افتتاحی تقریب منسوخ کر دی گئی ہے۔