متھیرا دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئیں

متھیرا دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئیں
کیپشن: گاڑی کو دبئی کی ایک شاہراہ پر 2 ٹرکوں نے ٹکر ماری۔۔۔۔۔فائل فوٹو

دبئی : معروف پاکستانی وی جے اور ماڈل متھیرا دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئیں۔حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی دوست کی سرخ رنگ کی ہنڈائی گاڑی میں سفر کر رہی تھیں۔

گاڑی کو دبئی کی ایک شاہراہ پر 2 ٹرکوں نے ٹکر مار دی جس کے باعث وہ زخمی ہوئیں جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

معروف اور بے باک پاکستانی ماڈل کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک خصوصی پوسٹ شئیر کی گئی جس میں انہوں نے حادثے کا شکار ہونے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔

زمبابوے میں پیدا ہونے والی متھیرا وی جے رہ چکی ہیں۔ انہوں نے 2013 میں دبئی کے ایک بزنس مین سے شادی کر لی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ گزشتہ برس متھیرا نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔