پاکستان نے 537 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کو دے دی

 پاکستان نے 537 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کو دے دی
کیپشن: فوٹو بشکریہ: گیلا ٹوئیٹر اکاؤنٹ

اسلام آباد: پاکستان نے 537 بھارتی قیدیوں کی لسٹ  بھارتی سفارتخانے کو دے دی ،لسٹ کا تبادلہ پاک بھارت قونصلر رسائی معاہدے کے تحت کیا گیا، بھارتی قیدیوں میں 54 شہری  اور 483 ماہی گیر شامل ہیں.

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت  یکم جنوری اور 21 جولائی کو قیدیوں کی لسٹوں کا تبادلہ کرتے ہیں، بھارتی حکومت بھی پاکستانی قیدیوں کی لسٹ ہائی کمیشن کو دے گی، دونوں ممالک قیدیوں کی لسٹوں کا تبادلہ ایک معاہدے کے تحت  کرتے ہیں۔


دوسری طرف پاکستان اور بھارت کے درمیان 1988 کے معاہدے کے تحت جوہری تنصیبات اور اٹیمی  ہتھیاروں کی لسٹوں  کا بھی  تبادلہ ہو گیا ۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 31 دسمبر 1988 کے معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان ہر سال یکم جنوری کو سرکاری سطح پر جوہری تنصیبات، ہتھیاروں اور سہولیات سے متعلق فہرستوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔

یا د رہے کہ فہرستوں کے تبادلے کا مقصد جوہری تنصیبات کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنانا ہے۔