ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ڈائریکٹ کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا اعلان

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ڈائریکٹ کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا اعلان
کیپشن: فوٹو بشکریہ آئی سی سی ٹوئٹر

آئی سی سی نے سال 2020 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کولیفائی کرنے والی ٹیموں کے نام جاری کر دیے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال 2020 میں کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ ان ٹیموں میں پاکستان ، بھارت ، آسٹریلیا ،انگلینڈ ،  نیوزی لینڈ ، ساؤتھ افریقہ ، ونڈیز  اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ آئی سی سی کے مطابق ان ٹیموں نے 31 دسمبر تک کی رینکنگ کی بنیاد پر آئندہ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا ہے ۔

b3892253c8b4a2b2350cb816260ca79d

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ سال 2014 کی عالمی چیمپئن اور تین مرتبہ فائنل کھیلنے والی ٹیم سری لنکا ورلڈ کپ کیلئے ڈائریکٹ کوالیفائی نہیں کر سکی ۔ رینکنگ کی بنیاد پر بنگلہ دیش کی ٹیم بھی کوالیفائی نہیں کر سکی ۔

خیال رہے سال 2020 کو کھیلا جانے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا میں  کھیل جائے گا ۔