دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم سلیکشن پر کپتان اور کوچ میں اختلاف

دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم سلیکشن پر کپتان اور کوچ میں اختلاف
کیپشن: تصویر بشکریہ کرک انفو

کیپ ٹاؤن :پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کوچ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں جنوبی افریقہ کے دورے پر ہے جہاں ٹیم نے 3 ٹیسٹ ،5   ون ڈے اور تین ٹی 20 کھیلنے ہیں لیکن کپتان اور کوچ کے درمیان اختلافات پہلا ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد ہی منظرِ عام پر آ گئے تھے ۔میچ کے دوران ہی یہ خبر آئی تھی کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر دوسری اننگز میں غیر ذمہ دارانہ شارٹس کھیل کر آؤٹ ہونے والے ٹیم کے سینیئر کھلاڑیوں جن میں اظہر علی ،اسد شفیق اور خود کپتان سرفراز احمد شامل ہیں ان کو کھل کر ڈانٹ پلائی ۔

اب دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم سلیکشن کے معاملے پر ایک بار پھر ہیڈ کوچ اور کپتان آمنےسامنے  آ گئے ہیں ۔ جہاں کپتان سرفراز احمد اسد شفیق کو کھلانے جبکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر محمد رضوان کو دوسرا ٹیسٹ کھلانے پر بضد ہیں ۔

یاد رہے کہ اسد شفیق قومی ٹیم کے ایسے کھلاڑی ہیں جو آج کل آؤٹ آف فارم ہیں اور ان کا بلا سال 2018 میں رنز اگلنے سے قاصر رہا جبکہ محمد رضوان نے پاکستان کپ ، قائداعظم ٹرافی اور پاکستان اے ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے رنز کے انبار لگائے ہیں ۔