دبئی حکومت نے 2019 کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی

دبئی حکومت نے 2019 کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی
کیپشن: فوٹو بشکریہ: میلیسا بی وائٹ ٹوئیٹر اکاؤنٹ

دبئی:شیخ محمد بن راشد نے مالی سال 2019 کے بجٹ کی منظوری دے دی جس میں نئی نوکریاں پیدا   کرنے کے لیے 85 ملین درہم مختص کیے گئے ہیں۔ 

خلیج ٹائمز    کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم  اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کے مالی سال 2019  کے بجٹ کی منظور دے دی  ہے  جس کی مالیت8 .56بلین درہم ہے. 

اس سال دبئی کو ریونیو   کی مد میں  51 بلین درہم حاصل ہوں گے جو گزشتہ  سال 2018 کی نسبت 1۔2 فیصد زیادہ ہے، انتظامیہ کے اخراجات ٹوٹل بجٹ کا 47 فیصد ہیں  جو 5 فیصد بڑھائے گئے ہیں۔ صحت، تعلیم اور ہاؤسنگ سیکٹر کا بجٹ ٹوٹل بجٹ کا 33 فیصد رکھا گیا ہے۔ 

حکومت نے مالیاتی پالیسی اور سر پلس کے لیے 85 ملین درہم مختص کیے ہیں  جن کی مدد سے سال  2019 میں بے شمار  نئی نوکریاں پیدا  کی جائیں گی۔ 

اس بجٹ کا زیادہ تر  فوکس انفراسٹرکچر پراجیکٹس پر  ہو گا جو 2020 کے ورلڈ ایکسپو کے لیے تیار ہو رہے ہیں  اور سوشل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت دبئی میں ہزاروں نئی نوکریاں بھی پیدا   کی جائیں گی۔