لورالائی میں ٹریننگ سینٹر پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

لورالائی میں ٹریننگ سینٹر پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
کیپشن: فوٹو فائل

لورالائی : دہشتگردوں کی لورالائی میں ایف سی ٹریننگ سنٹر پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی ۔محافظوں نے دہشتگردوں کو مرکزی گیٹ پر ہی روک لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ جھڑپ کے دوران چار اہلکار وطن پر قربان ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی لورلائی میں ایف سے کے تربیتی مرکز کے رہائشی کمپاؤنڈ پر حملے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو رہائشی علاقے کے داخلی مرکز پر ہی روک دیا گیا۔حملے میں ناکامی پر دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے باعث چار اہلکار وطن پر قربان ہو گئے ، فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد بھی جہنم واصل ہوئے ۔شہید ہونے والے جوانوں میں صوبیدار میجر منور، حوالدار اقبال خان، حوالدار بلال اور سپاہی نقشب  شامل ہیں ۔


دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لورالائی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے کے دوران شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کی جرات اور بہادر ی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکاروں نے اپنی قیمتی جانیں دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔امن کے دشمنوں کو جہنم واصل کرنے والے پاک دھرتی کے بہادر سپوتوں پر قوم کو فخر ہے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے ۔