گرین کافی وزن کم کرنے کا تیز ترین اور آسان نسخہ

گرین کافی وزن کم کرنے کا تیز ترین اور آسان نسخہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ: بلیو کافی برڈ انسٹاگرام اکاؤنٹ

گرین کافی بنیادی طور پر عربیکا پھل کافی کی پھلیاں ہوتی ہیں یعنی کافی بذات خود کوئی چیز نہیں لیکن اس کے قدرتی بیج اصل چیز ہے. 

کافی بیج کو کمرشل استعمال کے لیے پکا کر براؤن کیا جاتا ہے یہ براؤن بیج کافی کہلاتے ہیں حالانکہ کافی کے کچھے بیجوں کو براؤن بیجوں سے زیادہ مفید سمجھا جاتا ہے، کافی  دوفائیٹو کیمیکلز کیفین اور کلوروجینک ایسڈ کا سب سے بڑا ذریعہ ہے جبکہ  پکانے کے دوران کافی بیج اپنی کچھ خصوصیا ت کھو بیٹھتا ہے جیسا کہ کلوروک ایسڈ جو کہ اینٹی آکسائیڈیٹ کا ذریعہ ہوتے ہیں۔ 

اینٹی آکسائیڈیٹ جسم میں آکسیڈیشن کے پروسیس کو بہتر کرتا ہے جس کی وجہ سے خون ، ٹشوز اور آرگنز سے ریڈیکلز نکل جاتے ہیں،  کافی کلوروایسڈ کا بڑا ذریعہ ہوتی ہے  جو دل کی بیماریوں کے لیے مفید ہے اس کے  علا وہ یہ ذیابیطس اور آنتڑی کے امراض کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ 

گرین کافی وزن کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے جو جسم میں گلوکوز  ، حیاتاتی نظام اور میٹا بولیزم سسٹم میں اہم رول ادا کرتا ہے، گرین کافی میں موجود اینٹی آکسائیڈیٹ اینٹی ایجنگ کے طور پر بھی استعمال کام کرتے ہیں اس میں کیلوریز کی مقدار صفر کے برابر ہوتی ہے بلکہ  نظام انہضام مز ید کیلوریز  استعمال کرتا ہے اس لیے ہم اس کو منفی کیلوریز غذا بھی کہہ سکتے ہیں۔ کافی دماغی کینسر سے نجات دیتی ہے اس کے ساتھ قوت مدافعت کو بھی تقویت بخشتی ہے۔ 

جب آپ کافی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیتے ہیں اگلا سوال یہ ہوتا ہے کہ اس کو کیسے استعمال کیا جائے ؟ کافی پانی میں حل ہوجاتی ہے اور اس کابنانا بہت آسان ہے لیکن گرم پانی کے ساتھ اس کا استعمال زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے، اگر آپ اس کے کچھے بیج استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کو اچھی طرح پیس کر استعمال کریں۔