امریکہ نے پابندیاں ختم نہ کیں تو سمت تبدیل کرنا پڑے گی:شمالی کوریا

امریکہ نے پابندیاں ختم نہ کیں تو سمت تبدیل کرنا پڑے گی:شمالی کوریا
کیپشن: image by facebook

پیانگ یانگ:شمالی کوریا نے ایک مرتبہ پھر امریکہ کی توجہ پابندیاں ختم کرنے کی طرف مبذول کراتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ اگر امریکہ نے شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کو ختم نہ کیا تو شمالی کوریا کو اپنی سمت تبدیل کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے نئے سال کی آمد کی موقع پر امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اگر ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کے باوجود بھی شمالی کوریا پر عائد کردہ پابندیوں کو ختم نہ کیا گیا تو مجبوری کے طور پر اپنا رخ تبدیل کرنا ہوگا ۔

شمالی کوریا کے صدر نے موقف اپنایا کہ ہم نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کر کے مثبت رویہ اپنایا ہے لیکن امریکہ کی جانب سے کوئی مثبت رویہ سامنے نہیں آیا ہے ۔خطے میں امن اور استحکام کے لیے باہمی تعاون کو ہی اپنانا پڑے گا ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ نئے برس کا آغاز مثبت اقدام اور تجاویز کے ساتھ کر رہے ہیں امید ہے امریکہ مثبت جواب دے گا۔