پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا،اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا،درخواست میں اوگرا،وزارت پٹرولیم اوروفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے،اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ زیرسماعت ہے،قیمتوں میں اضافہ کیلئے کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی، قیمتوں میں اضافہ غیرقانونی ہے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام پر بوجھ بڑھے گا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو کالعدم قراردیاجائے۔