پاکستان میں عالمی وبا نے پنجے گاڑ لئے، مزید 71 مریض جاں بحق

global epidemic has engulfed Pakistan, killing 71 more patients
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبا سے مزید 71 مریضوں کا انتقال ہو چکا ہے جس کی وجہ سے پورے ملک میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 176 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں 41 ہزار 39 ٹیسٹ کیے گئے، حالیہ اضافے سے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 178 ہو گئی ہے۔ اس وقت ملک میں فعال مریضوں کی تعداد 34 ہزار 773 ہے۔ صرف ایک دن میں 2 ہزار 463 نئے کیس سامنے آئے۔ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں انتقال کرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 176 ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز مزید 71 افراد انتقال کر گئے۔

عالمی سطح پر وائرس کی تباہ کاریوں پر بات کی جائے تو دنیا بھر میں وبائی مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18 لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ ایران میں 128 اموات، میکسیکو میں 1052، اٹلی میں 555، اٹلی میں 555، ترکی میں 239، برطانیہ میں 964، فرانس میں 251، روس میں 593، برازیل 1036، بھارت میں 244 اور امریکا میں صرف ایک روز کے دوران مزید2972 اموات رپورٹ ہوئیں۔

ڈیٹا کے مطابق اموات میں حالیہ اضافے سے ایران میں مرنے والوں کی تعداد 55 ہزار 223، میکسیکو میں 1 لاکھ 24 ہزار 897، جرمنی میں 34 ہزار 104، اٹلی میں 74 ہزار 159، ترکی میٕں 20 ہزار 881، برطانیہ میں 73 ہزار 512، فرانس میں 64 ہزار 632، روس میں 57 ہزار 19، برازیل میں 1 لاکھ 94 ہزار 976، بھارت میں 1 لاکھ 49 ہزار 18 اور امریکا میں 3 لاکھ 53 ہزار 749 ہو گئی ہے۔

دنیا بھر میں عالمی وبا کے 5 کروڑ 92 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 37 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے ویکسین فائزر کے ہنگامی استعمال کی باضابطہ اجازت دے دی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی اجازت سے دنیا بھر کے ممالک کو ویکسین کی درآمد اور تقسیم کی راہ ہموار ہوگی۔