ملک وقوم کیلئے خدمات، ملکہ برطانیہ کی جانب سے اعزازات کا اعلان، پاکستانی بھی شامل

Services to the nation, Queen of the United Kingdom announcing awards, including Pakistanis
کیپشن: فائل فوٹو

ملکہ برطانیہ نے ملک وقوم کیلئے بے لوث خدمات سرانجام دینے والے ایک ہزار ایک سو تئیس افراد کیلئے اعزازات کا اعلان کر دیا، نامزد افراد میں پاکستانی نژاد برطانوی بھی شامل ہیں۔

لندن: ملکہ برطانیہ نے ملک وقوم کیلئے بے لوث خدمات سرانجام دینے والے ایک ہزار ایک سو تئیس افراد کیلئے اعزازات کا اعلان کر دیا، نامزد افراد میں پاکستانی نژاد برطانوی بھی شامل ہیں۔

آٹھ سو تین افراد کو کمیونٹی سروسز کیلئے چنا گیا۔ اعزاز پانے والوں میں انچاس فیصد خواتین شامل ہیں۔ برطانیہ کیلئے بے لوث خدمات انجام دینے والوں کو اعزازات ملیں گے۔ حتمی فہرست میں چوبیس سے زائد پاکستانی بھی شامل ہیں۔

سی بی ای کا اعزاز پانے والوں میں قانون دان فیاض افضل اور امپریل کالن لندن کے نیورولوجسٹ پروفیسر رعد شاکر شامل ہیں۔ اولڈہم کے انور علی، پینڈل کے اظہر علی، لوٹن کی فوزیہ تنویر اور شعبہ طب کی نامور شخصیت پروفیسر فرح ناز بھٹی بھی شامل۔

لندن کے حمزہ علی کو تعلیمی خدمات، حلیمہ کاسل کو فنون لطیفہ، ڈاکٹر طیب اور ڈاکٹر عامر حنان کو وبا میں طبی سہولیات، گلاسگو کے عبدالمجید کو امداد باہمی اور حلیمہ یوسف کو خصوصی بچوں اور نوجوانوں کو خدمات مہیا کرنے پر اعزازات کا حقدار قرار دیا گیا۔

او بی ای میڈلسٹس کیٹگری میں سمیرا احمد کو وبا میں جانوروں کی صحت بارے خدمات، ڈاکٹر عظیم عالم کو طبی سہولیات، سلمیٰ بی کو کرکٹ کے میدان میں اعلی کارکردگی، ضیا الاسلام کو کمیونٹی سروسز اور ندیم صادق خان کو کورونا وبا میں ہاؤسنگ کی خدمات پر اعزازسے نوازا گیا۔

1123 اعزاز پانے والوں میں انچاس فیصد خواتین ہیں۔ یہ اعزازات سارا سال وقفے وقفے سے ملکہ برطانیہ اور شاہی خاندان کے افراد کے ہاتھوں سے دیے جاتے ہیں۔