خیبر پختون خواہ حکومت کا کرک میں مندر دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان 

خیبر پختون خواہ حکومت کا کرک میں مندر دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان 

پشاور : خیبر پختون خواب حکومت نے کرکے میں مندر دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ 

تفیصلات کے مطابق صوبے کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ مندر کی دوبارہ تعمیر کو جلد یقینی بنایا جائیگا۔اور اس کے سلسلے میں متعلقہ حکام کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ واقعے میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی ، مستقبل میں کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

محمود خان نے کہا کہ اقلیتوں کے مقدس مقامات کے تحفظ کو ہر  صورت یقینی بنایاجائیگا۔ واقعہ کرک کے دور دراز علاقے ٹیری ٹاؤن میں پیش آیا تھا جہاں مشتعل ہجوم نے ہندو بزرگ کی سمادھی میں توڑ پھوڑ کی اور اسے نذر آتش کیا ۔

چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے خیبر پختون خواہ کے ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ میں سمادھی  یعنی مندر جلائے جانے کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سینیٹ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے بھی مندر جلانے کے معاملے کا نوٹس لیا ہے ، سینیٹ کمیٹی نے متعلقہ حکام کو بھی طلب کرلیا ، ارکان کاکہناہے کہ کمیٹی  بیٹھ کر اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق لائحہ عمل تیار کرے ۔