عالمی وبا کی وجہ سے بند مسجد نبوی ﷺ کی چھت نمازیوں کیلئے کھول دی گئی

عالمی وبا کی وجہ سے بند مسجد نبوی ﷺ کی چھت نمازیوں کیلئے کھول دی گئی
کیپشن: فوٹو فائل

جدہ:عالمی وباکی وجہ سے بند کی گئی مسجد نبوی ﷺ کی چھت نمازیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اب نماز فجر، مغرب اور عشاء مسجد نبوی ﷺ کے صحن کی چھت پر بھی ادا کی جاسکیں گی۔

ادارہ امور مسجد نبوی ﷺ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی گئی ہیں اور مسجد میں سماجی فاصلے کو مدنظر رکھاجائیگا۔