جہلم:تین بچیوں کے قتل کی لرزہ خیز واردات، خون سفید ہوگیا

جہلم:تین بچیوں کے قتل کی لرزہ خیز واردات، خون سفید ہوگیا

جہلم::پنجاب کے شہر جہلم کے نواحی گاؤں ہرن پور میں ماں نے اپنی ہی تین بیٹیوں کو قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ماں نے اپنی ہی تین بچیوں کو قتل کر نے کے بعد خود کشی کی کوشش بھی کی تاہم تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بچیوں کی عمریں 2، 3 اور 5 سال تھیں۔بچیوں کا باپ صدمے سے بے ہوش ہو گیا۔

دوسری جانب پنجاب کے ہی ایک شہر خوشاب کے نواحی علاقے ھڈالی میں انوکھی واردات پیش آئی جہاں ڈاکوؤں نے خواتین کو یرغمال بنا کر نقدی اور زیورات لوٹے، جس کے بعد جاتے ہوئے 4بہنوں کے اکلوتے بھائی ڈیڑھ سالہ جمیل کو بھی لے گئے۔ پولیس نے اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، تاہم اب تک کسی ملزم کا سراغ نہ لگا سکی ہے۔

مصنف کے بارے میں