کراچی: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار

کراچی: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار


کراچی: پولیس نے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے  2 مبینہ دہشتگر دستی بم اور دیگر سامان سمیت  گرفتار کر لیے ہیں۔

ترجمان پولیس کے  مطابق گرفتار دہشتگرد افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ ہیں اور شہر قائد میں کسی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم رضا اللّٰہ عرف ناصر نے 2011ء میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔جبکہ دوسرے گرفتار ملزم حبیب نور عرف شیر حبیب نے 2008ء میں کالعدم ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی اور امیر کے کہنے پر مختلف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا۔گرفتار دہشتگرد افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دیگر تخریب کار واقعات میں بھی ملوث رہے ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دستی بم، پاسپورٹ، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر دستاویزات برآمد کی ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔پولیس گرفتار دہشتگردوں کے دیگر ساتھیوں اور ٹھکانوں کے متعلق معلومات حاصل کر رہی ہے۔