شاہین شاہ آفریدی نے عمران خان کا 40 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

شاہین شاہ آفریدی نے عمران خان کا 40 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کا 40 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ سال شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ میں مجموعی طور پر 78 شکار کئے۔ یہ 1993ءکے بعد پہلا موقع ہے جب کسی پاکستانی فاسٹ باؤلر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل سابق کپتان عمران خان نے 1982ءمیں 76 وکٹیں حاصل کی تھیں اور وقار یونس نے 1993ءمیں 91 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وقار یونس نے 1990ءمیں مجموعی طور پر 96 وکٹیں حاصل کی تھیں اور اس طرح وہ کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی فاسٹ باؤلر بھی ہیں۔ 

ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز سابق پاکستانی آف سپنر سعید اجمل کے پاس ہے جنہوں نے 2013ءمیں 111 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی جبکہ سابق آف سپنر ثقلین مشتاق 1997ءمیں 101 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ 
قومی ٹیم کے آنجہانی سابق لیگ سپنر عبدالقادر نے 1987ءمیں 77 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ وسیم اکرم نے 1992ءمیں مجموعی طور پر 69 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھی گزشتہ سال اچھی کارکردگی دکھائی اور مجموعی طور پر 73 وکٹیں حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں