پاکستان میں 2023 کا آغاز، نیو نیوز کی جانب سے اہل وطن کو نیا سال مبارک

پاکستان میں 2023 کا آغاز، نیو نیوز کی جانب سے اہل وطن کو نیا سال مبارک

لاہور: پاکستان میں نئے سال کا آغاز ہو گیا ہے جس کا جشن منانے کیلئے مختلف شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ، کراچی سمیت دیگر شہروں میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا ۔ نیو نیوز کی جانب سے اہل وطن کو نئے سال کی خوشیاں مبارک ہوں ۔

پاکستانیوں نے بھی سال 2022ء کو الوداع کہتے ہوئے جوش و خروش کیساتھ سال 2023ء کو خوش آمدید کہا ، سال نو کا آغاز ہوتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس دوران آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا اور اس منظر نے سماں باندھ دیا ۔

حکومت نے شہریوں کو جشن منانے کی اجازت دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ خوشیاں منائیں مگر احتیاط کے ساتھ ۔ ہوائی فائرنگ سے پرہیز کریں اور ون ویلنگ اور سڑکیں بلاک نہ کریں کیونکہ آپ کی سکیورٹی ہماری ترجیح ہے ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، لاہور اور کراچی میں شہری سال نو کا جشن منانے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے جس کے باعث سڑکوں پر خاصا رش دکھائی دیا اور ٹریفک جام ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

مصنف کے بارے میں