پاکستان اور بھارت کے معاملات پر حکومت کا فیصلہ ہمارے لیے آخری ہوگا: نجم سیٹھی

پاکستان اور بھارت کے معاملات پر حکومت کا فیصلہ ہمارے لیے آخری ہوگا: نجم سیٹھی

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے معاملات پر حکومت کا فیصلہ ہمارے لیے آخری ہوگا ۔ رمیز راجہ کے بیان پر جواب دینا پسند نہیں کرتا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ سب سے پہلے خوشخبری یہ ہے کہ 192 کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ بحال کر دیئے ہیں ۔ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ، ریجن اور ایسوسی ایشنز کی کرکٹ بحال ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے دوسرے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ بورڈ میں بھاری بھرکم تنخواہیں لینے والے گھر جائیں یا تنخواہوں میں بڑی کٹوتی کرائیں ۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ بھاری بھر کم تنخواہوں پر جو ملازمین ہیں ان سے بات کی جائے گی ، اُن کیلئے دو آپشنز ہیں ، تںخواہ میں کمی یا پھر گھر جائیں ۔ ایک ایچ آر کے ڈائریکٹر نے استعفیٰ دیا جسے ہم نے قبول کیا ۔ جلد الیکشن کروائیں گے تاکہ جمہوریت بحال ہو ۔ نیشنل ٹیم کی ساتھ غیر ملکی کوچز ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام پرانے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو ہائی پرفارمنس سنٹر میں دعوت دی ہے ۔ شاہد آفریدی اور ہارون الرشید سے رابطہ کیا گیا ہے جو وکٹ بنوانے کیلئے کراچی میں موجود ہیں ۔ پاکستان جونیئر لیگ کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے ۔ خواتین کرکٹ لیگ کیلئے کام جاری ہے ۔

مصنف کے بارے میں