عمران خان کے خلاف وعدہ گواہ معاف بننے والوں کی لائن لگی ہے، جلد اس کا احتساب ہوگا: ایاز صادق

عمران خان کے خلاف وعدہ گواہ معاف بننے والوں کی لائن لگی ہے، جلد اس کا احتساب ہوگا: ایاز صادق
سورس: File

لاہور : وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے دور میں بجٹ پاس نہیں کراسکتے تھے جب بجٹ پاس کرانا ہوتا تھا تو بوٹ پالش کرتے اس کے بعد بجٹ پاس ہوتا تھا ایم کیو ایم کو اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے کہا جاتا تھا کہ عمران خان کا ساتھ نہ جھوڑیں۔ 

لاہور میں تقریب سےخطاب کرتے ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان پر جس نے احسان کیا اس نے اسے ہی ڈساہے۔ جنرل باجوہ، علیم خان ، جہانگیر ترین اور عون چودھری نے عمران خان کے لیے کیا کچھ نہیں کیا لیکن دیکھ لیں ان کے ساتھ عمران خان نے کیا ۔ 

 انہوں نے کہا کہ عمران خان نے  جب لوگوں پرکیسز بنائے اس وقت ایک بھی وعدہ معاف گواہ نہیں بنا۔ اب وعدہ معاف گواہوں کی لمبی لائن ہے۔ جلد اس کا احتساب ہوگا۔ پونے 4سال عمران نیازی کی جو حکمرانی رہی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ایک وقت تھا باجوہ صاحب عمران خان صاحب کے دونوں آنکھوں کا تاراتھے۔ 

ایاز صادق نے کہا کہ ایک حکمران نے تحفہ دیا، یہ ذات کے لیے نہیں ملک کے لیے تحفہ تھا۔خانہ کعبہ کی تصویر والی گھڑی کو بیچ دی ۔ جن بیساکھیوں پر انہوں نے 2018 پر الیکشن لڑا، کیا وہ اب ان پر اعتبار کرینگے؟ کیا اس شخص پر اب کوئی اعتبار کرے گا ۔

مصنف کے بارے میں