امریکی ٹینس سٹار کو درپیش ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک

فلوریڈا : مایہ ناز امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

امریکی ٹینس سٹار کو درپیش ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک

فلوریڈا : مایہ ناز امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ فلوریڈا میں پیش آیا ، حادثے میں سابقہ ومبلڈن چیمپیئن کے ملوث ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔اس حادثے کے نتیجے میں ایک 78 سالہ شخص زخمی ہوا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔پولیس کا ماننا ہے کہ حادثے میں غلطی ٹینس اسٹار کی تھی لیکن وینس کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک ٹریفک حادثہ ہے۔ہلاک ہونے والا شخص اپنی بیوی کے ہمراہ سفر کر رہا تھا کہ وینس ولیمز کی گاڑی اچانک ایک موڑ پر ان کے سامنے آگئی۔
سات مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپیئن امریکی ٹینس اسٹار نے موقف اختیار کیا کہ وہ گاڑی بہت آہستہ ڈرائیو کر رہی تھیں اور انہیں اس جوڑے کی گاڑی نظر نہیں آئی جس کے سب حادثہ پیش آیا۔ایک شخص کی ہلاکت کے باوجود وینس ولیمز کے خلاف کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کا امکان نہیں۔