قطر کے حقوق کا ہرقیمت پر تحفظ کیا جائے گا,ترک حکومت کا اعلان

قطر کے حقوق کا ہرقیمت پر تحفظ کیا جائے گا,ترک حکومت کا اعلان

استنبول:ترکی نے کہا ہے کہ قطر کے حقوق کا ہرقیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ یہ بات ترکی کے وزیر دفاع فکری اسحاق نے قطری ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔

ترک وزیر دفاع نے انقرہ میں وزارت دفاع کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں کہا کہ خلیجی ممالک آپس میں بھائی بھائی ہیں اور ان کے درمیان اختلافات کو سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے طے کر لیا جائے گا۔ بات چیت کے دوران قطر کے حقوق کا بھی احترام کیا جائے گا۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، مصر اور بحرین نے قطر سے اپنے سیاسی، اقتصادی اور سفارتی تعلقات منقطع کردیے ہیں، جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے قطر کو تنہا کرنے کی شدید مخالفت کی ہے ۔ترکی نے متعدد طیاروں اور ایک مال بردار بحری جہاز کے ذریعے قطر کو خوراک اور امداد روانہ کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔