پاکستان میں داعش کا کوئی انفراسٹرکچر نہیں‘ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر

پاکستان میں داعش کا کوئی انفراسٹرکچر نہیں‘ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر

اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان میں داعش کا کوئی انفراسٹرکچر نہیں۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ملک کی سیکیورٹی فورسز پوری طرح چوکس ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ داعش کو یہاں قدم جمانے کا موقع نہیں مل سکا۔ افغانستان میں داعش کے وجود کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغان سرحد کے ساتھ بارڈر سیکیورٹی سسٹم کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے جسے دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کوئی نو گو ایریا نہیں البتہ اپر خیبر ایجنسی کے علاقے رجگال اور شوال کو کلیئر کرنے کے لئے پاک فوج کارروائی کر رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.