امید ہے دس جولائی تک دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، فواد چوہدری

امید ہے دس جولائی تک دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، فواد چوہدری

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی اطلاعات باعث تشویش ہیں‘اول روز سے خدشہ تھا کہ وزیر اعظم خود کو بچانے کیلئے حکومتی اداروں کا غلط استعمال کریں گے‘شریف برادران نے اہم ترین اداروں کی سربراہی پر غیر مستقل افراد بٹھا کر عملاً انہیں دست نگر بنارکھا ہے‘امید ہے دس جولائی تک دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

جمعہ کو جاری اپنے بیان میں ای سی پی کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی اطلاعات گہری تشویش کا باعث ہیں۔ اس شرمناک اقدام میں ملوث افراد سے باز پرس ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اول روز سے خدشہ تھا کہ وزیر اعظم خود کو بچانے کیلئے حکومتی اداروں کا غلط استعمال کریں گے۔آئی بی اور ایف آئی اے کے ڈی جی کیطرح ایس ای سی پی کے چیئرمین بھی غیر مستقل ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شریف برادران نے اہم ترین اداروں کی سربراہی پر غیر مستقل افراد بٹھا کر عملاً انہیں دست نگر بنارکھا ہے۔ لیکن اس سب کے باوجود امید ہے دس جولائی تک دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔