" کسی دہشت گرد کی سزا کو معاف نہیں کیا جا سکتا" لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی آرمی چیف سے رحم کی اپیل خارج کروانے کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست مقامی شہری محمود اختر نقوی نے دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ کلبھوشن یادیو پاکستان کے معصوم شہریوں کا قاتل ہے جبکہ کلبھوشن دہشتگردی کرانے کا اعترافی بیان بھی دے چکا ہے اور اسے پاکستانی عدالت سے سزا بھی سنائی جا چکی ہے جبکہ عدلیہ بھی اس کی اپیلیں مسترد کر چکی ہے، اقوام متحدہ کے چارٹرڈ بین الاقوامی قوانین کے تحت بھی کسی دہشت گرد کی سزا کو معاف نہیں کیا جا سکتا تاہم عدالت بھارتی جاسوس کی رحم کی اپیل خارج کرنے اور اسے سرعام پھانسی پر لٹکانے کے احکام صادر کرے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔