"سعید انور کے بیٹنگ سٹائل سے بہت متاثر ہوں"،فخر زمان

اسلام آباد:  قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان نے کہا ہے کہ میں سعید انور کے بیٹنگ سٹائل سے بہت متاثر ہوں ، میری کوشش ہوتی ہے کہ میدان میں اپنے قدرتی انداز سے بیٹنگ کروں ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف سنچری بنا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانے والے بیٹسمین فخر زمان نے ایک انٹرویو کے دوران اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستانی ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن رکھنے میں اپنا اہم کردار نبھاتے رہیں گے اور انہیں سدا اس بات پر فخر رہے گا کہ انہوں نے ایک گلوبل ایونٹ جیتنے میں اپنا حصہ ڈالا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا وہ سابق پاکستانی بیٹسمین سعید انور کے بیٹنگ سٹائل سے بہت زیادہ متاثر ہیں لیکن ان کی کوشش ہوتی ہے کہ میدان میں پہنچ کر اپنے قدرتی انداز سے بیٹنگ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی میں جس انداز سے کھیلے وہ ان کا فطری انداز نہیں لیکن وہ وقت اور حالات کے پیش نظر خود کو ایڈجسٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔