ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کے مابین میچ اتوار کھیلا جائے گا

ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کے مابین میچ اتوار کھیلا جائے گا

لندن : آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ  اتوار کو ڈربی میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ سے شکست کے بعد گرین شرٹس کےلئے یہ میچ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

بھارتی ٹیم اپنے پہلے دونوں میچز جیت چکی ہے اس نے میزبان انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کو شکست سے دوچار کیا۔ پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ 5 جولائی کو آسٹریلیا، پانچواں 8 جولائی کو نیوزی لینڈ، چھٹا 11 جولائی کو ویسٹ انڈیز جبکہ ساتواں اور آخری میچ 15 جولائی کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 18 جولائی، دوسرا 20 جولائی جبکہ فائنل 23 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔