خیبر ایجنسی: دھماکے سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید 3 زخمی

خیبر ایجنسی: دھماکے سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید 3 زخمی

خیبر ایجنسی: ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے میدان میں دھماکے سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ دھماکے کے وقت سیکیورٹی اہلکار گشت پر تھے۔ تاحال دھماکے کی نوعیت سے حوالے سے متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

یاد رہے گذشتہ دنوں وفاق کے زیر انتظام فاٹا کی کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے نتیجے میں 41 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ بعد میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 75 تک پہنچ گئی۔ جس کے بعد پاراچنار کے عوام نے دھماکے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا تھا جو 8 روز تک جاری اور آج کامیاب مذاکرات کے لوگوں نے دھرنا ختم کر دیا۔

دھرنا ختم ہونے کے بعد شہر کے تمام بازار اور کاروباری مراکز آج دوبارہ کھل گئے۔ زندگی معمول کی جانب لوٹ رہی ہے۔ سرکاری دفاتر میں کام شروع ہوگیا جبکہ تعلیمی اداروں میں بھی درس وتدریس کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے تاہم سکولوں میں حاضری معمول سے کم رہی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں