اداکارہ مہک نور نے پرستار سے گاڑی کا تحفہ لینے سے معذرت کر لی

اداکارہ مہک نور نے پرستار سے گاڑی کا تحفہ لینے سے معذرت کر لی

لاہور :اداکارہ مہک نور نے پرستار سے گاڑی کا تحفہ لینے سے معذرت کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ مہک نور ان دنوں تماثیل تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” باہو بلی “ میں پرفارم کر رہی ہیں ۔

گزشتہ روز جب وہ ڈرامہ کرنے کے بعد واپس گھر جانے لگیں تو فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے بلال اختر نامی پرستار نے اپنی گاڑی کی چابی اداکارہ مہک نور کو دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کے لئے شاندار پرفارمنس کا تحفہ ہے ۔جس پر اداکارہ مہک نور نے پرستار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی آپ کو مبارک ہو ، میرے لیے آپ کے تعریفی کلمات ہی سب سے بڑا تحفہ ہے اور میں آپ کی اس محبت کو ہمیشہ یاد رکھوں گی۔ اس موقع پر ان کے پرستار نے مہک نور کو کھانے کی پیشکش بھی کی لیکن اداکارہ نے معذرت کر لی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔