مشرقی لندن میں دو مسلمان افراد پر تیزاب پھینک دیا گیا

مشرقی لندن میں دو مسلمان افراد پر تیزاب پھینک دیا گیا

لندن :مشرقی لندن میں کار سوار دو افراد پر تیزاب پھینک دیا گیا۔ برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت بڑھنے لگی ہفتہ کو میڈیا رپورٹسکے مطابق 21 سالہ ریشم خان اور 37 سالہ جمیل مختار مشرقی لندن میں گاڑی پر سفر کر رہے تھے کہ بیکٹن کے علاقے میں ایک شخص نے ان پر تیزاب پھینک دیا۔تیزاب گردی کا شکار 21 سالہ ریشم اور 37 سالہ جمیل ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

تیزاب سے متاثرہ شخص جمیل نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ تعصب اور اسلام فوبیا کی کڑی ہے۔ تیزاب کی وجہ سے ان کی کزن ریشم خان کا چہرہ اور جسم بری طرح جھلس گیا ہے۔ پولیس نے مشتبہ حملہ آور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.