پاکستان نے 546 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی

پاکستان نے 546 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی

اسلام آباد: پاکستان نے 546 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی ہے جبکہ بھارتی حکومت پاکستانی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو دے گی ۔

دفتر خارجہ سے ہفتے کو جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان میں بھارتی قیدیوں کی جو فہرست بھارتی ہائی کمیشن کو دی گئی ہے اس میں 52 عام شہری اور 494 ماہی گیر شامل ہیں۔ قیدیوں کے تبادلے کا یہ اقدام دونوں ملکوں کے درمیان قیدیوں تک قونصلر معاہدے کے تحت کیا گیا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت سال میں دو مرتبہ قیدیوں کے تبادلے کا پابند ہے۔ قیدیوں کا تبادلہ ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو کیا جاتا ہے۔

یاد رہے پاکستان اور بھارت کے ماہی گیر اکثر کھلے سمندر میں شکار کے دوران ایک دوسرے کی سمندری حدود میں داخل ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں حراست میں لے لیا جاتا ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں