قطر پر عائد پابندیاں قومی سلامتی کے تناظر میں جائزہیں: بحرین

قطر پر عائد پابندیاں قومی سلامتی کے تناظر میں جائزہیں: بحرین

منامہ:بحرین نے کہاہے کہ قطر پر ان کے ملک سمیت سعودی عرب، مصر اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے عائد پابندیاں قومی سلامتی کے تناظر میں بالکل جائز ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز عالمی تجارتی تنظیم کے اجلاس میں ایک بحرینی سفارتکار نے کہاکہ قطر پر عائد پابندیاں محصولات اور تجارت کے عمومی معاہدوں کی شق نمبر اکیس کے عین مطابق ہیں۔ اس آرٹیکل کے تحت قومی سلامتی کو خطرات لاحق ہوں تو تجارتی قوانین کو توڑا جا سکتا ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.