مری میں سیاحوں کی بس گہری کھائی میں جا گری

مری میں سیاحوں کی بس گہری کھائی میں جا گری

اسلام آباد:مری کے علاقے شوالاروڈ پر سیا حوں کی بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاںبحق اور متعددزخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کھائی میں گرنے والی بس میں 35سے زائد مسافر سوار تھے اور کھائی کی گہرائی 70فٹ بتائی جا رہی ہے۔ بس میں سوار مسافروں کا تعلق منڈی بہاولدین سے تھا۔امداد کیلئے ریسکیو ٹیمز جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیںاور امدادی سر گر میوں کا کام جاری کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روز پہلے مری میں ایک اور خوفناک حادثے میں لفٹ ٹوٹنے سے بھی متعدد جانیں ضائع ہو ئی تھیں۔